Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / راشن کارڈ کے حصول کی کوشش میں ایک خاندان ہلاک

راشن کارڈ کے حصول کی کوشش میں ایک خاندان ہلاک

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راشن کارڈ حاصل کرنے کی ایک خاندان کی کوشش ان کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ جہاں ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک خاندان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ ہولناک حادثہ بی بی نگر اور گھٹکیسر ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا ۔ سب انسپکٹر ریلوے پولیس سکندرآباد مسٹر مہیش کمار نے بتایا کہ 22 سالہ کے کمار اپنی بیوی 20 سالہ سگنا اور 2 سالہ لڑکی مہیشوری کے ہمراہ گھٹکیسر کے علاقہ میں گیا تھا ۔ جہاں وہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ راشن کارڈ کیلئے تصویر کشی اور دیگر تفصیلات کو پیش کرنے گئے تھے تاہم رات واپسی کے دوران یہ خاندان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے میں ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ کمار اپنے افراد خاندان کے ساتھ گھٹکیسر میں رہتا تھا ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT