Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن کی شفاف منتقلی کے لیے بائیو میٹرک طریقہ کار

راشن کی شفاف منتقلی کے لیے بائیو میٹرک طریقہ کار

عہدیداروں کے ساتھ وزیر فینانس ای راجندر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : وزیر فینانس و سیول سپلائز تلنگانہ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ راشن کی دکانوں میں بے قاعدگیوں کو روکنے کی خاطر بائیو میٹرک طریقہ کار رائج کیا گیا ہے تاکہ راشن دوکانوں پر اشیائے ضروری کی شفاف سربراہی ہوسکے ۔ ریاستی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام راشن دوکانات پر بائیو میٹرک طریقہ کار کو لاگو کرنے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ریاستی وزیر سیول سپلائز نے کمشنر سی وی آنند اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اس سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ راشن ڈیلرس کو بائیو میٹرک مشینوں کو نصب کرنے مزید وقت دیا جائے ۔ ملرس سے سی ایم آر بقایہ جات کی وصولی پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ انہوں نے راشن اشیاء کی بلیک مارکٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ۔ وزیر نے مارکٹ میں نمک کی عدم دستیابی کی اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اور مارکٹ میں نمک کی وافر دستیابی کی بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT