Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / راشن کی کالابازاری کو روکنے کیلئے موثر اقدامات

راشن کی کالابازاری کو روکنے کیلئے موثر اقدامات

یلاریڈی۔13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے غریب عوام کو سربراہ کی جارہی رعایتی اناج کی کالا بازاری ہورہی ہے ۔ عہدیداروں سے کی گئی تنقیحات میں یہ راز افشاء ہوا ہے ۔ گذشتہ حکومت کے دوران اندھا دھند راشن کارڈس جاری کردیئے گئے تھے جس کے نتیجہ میں ہر ماہ اناج بلیک کرتے ہوئے کچھ ڈیلرس دولت بٹور رہے تھے جس کو موجودہ حکومت نے روک ل

یلاریڈی۔13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے غریب عوام کو سربراہ کی جارہی رعایتی اناج کی کالا بازاری ہورہی ہے ۔ عہدیداروں سے کی گئی تنقیحات میں یہ راز افشاء ہوا ہے ۔ گذشتہ حکومت کے دوران اندھا دھند راشن کارڈس جاری کردیئے گئے تھے جس کے نتیجہ میں ہر ماہ اناج بلیک کرتے ہوئے کچھ ڈیلرس دولت بٹور رہے تھے جس کو موجودہ حکومت نے روک لگانے کیلئے بوگس کارڈوں کی تنقیحات کا راستہ تلاش لیا اور بوگس راشن کارڈس ہولڈرس کی شناخت کر کے اسے منسوخ کیا جس سے یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں میں 2108 بوگس راشن کارڈس منسوخ کردیئے گئے جس سے 822 کنٹل چاول ‘ 11کنٹل شکر ‘ 2780لیٹر کیروسین کالا بازاری ہونے سے رہ گیا ۔ یلاریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں میں عہدیداروں نے 2108 بوگس راشن کارڈس ضبط کرلئے جس میں نقل مقام کرنے والے فوت ہونے والے 3754 یونٹ برخواست کردیئے گئے جس سے ہر ماہ تلنگانہ سرکار کو 10لاکھ 57ہزار روپئے کا نفع ہورہا ہے ۔ یلاریڈی حلقہ میں ہی 822 کنٹل چاول کی بچت ہورہی ہے جس کی قیمت کھلے بازار میں فی کیلو 8روپئے تک آئے گی اور جس سے ڈیلروں کو 657600 روپئے آمدنی ہوتی تھی جو فی الوقت بچ رہا ہے ۔ 11کنٹل شکر سے تین لاکھ 30ہزار روپئے ‘ کیروسین 2780لیٹرس سے 70ہزار روپئے تک فنڈ روپیہ نفع ہورہا ہے ۔ ارزاں فروشی کے دوکانات سے راشن کالا بازاری سے روکنے کیلئے صرف مستحقین کو ہی یہ اناج سربراہ کرنے کا تلنگانہ سرکار نے فیصلہ کرلیا ۔ ہر راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے منسلک کرتے ہوئے بوگس کارڈوں کو ختم کرنے کیلئے عہدیدار کمرکس رہے ہیں جس کیلئے صارفین سے ریونیو عہدیدار‘ راشن ڈیلرس نے 80% فیصد تک آدھار نمبر حاصل کرلیا ہے جس سے یلاریڈی حلقہ میں 252 راشن کارڈس ملازم سرکار افراد نے واپس کردیئے ۔ ماضی کی حکومت کے دوران راشن کارڈوں کو بلاروک ٹوک ہر کسی کوجاری کرتے چلے گئے کیونکہ راشن کارڈ سے صرف راشن ہی نہیں بلکہ فیس ریمبرسمنٹ ‘ آروگیہ شری جیسی اعلیٰ اسکیمات سے استفادہ کرنے کچھ ریونیو عہدیدار لالچ میں آکر اسے حاصل کیا لیکن موجودہ حکومت نے غیر مستحقین کو نکال باہر کرنے کی جرات کر کے اپنا لوہا منوایا ہے جو قابل تعریف ضرور ہے ۔ فی الوقت کئی دولت مند افراد آدھار کارڈ نمبر نہ دیتے ہوئے راشن نہیں لے رہے ہیں جس کا مطلب انہیں خوف ہیکہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی اس لئے خاموشی اختیار کئے ہیں اور آدھار کارڈ زیراکس نہ جمع کرنے والوں کو راشن سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT