Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / راشن کے چاول کی بلیک مارکٹنگ 151 کنٹل چاول ضبط

راشن کے چاول کی بلیک مارکٹنگ 151 کنٹل چاول ضبط

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں راشن کارڈ پر فراہم کئے جانے والے چاول کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف محکمہ سیول سپلائیز اور کمشنر ٹاسک فورس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 151کنٹل چاول ضبط کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ بھوانی نگر اور چندرائن گٹہ میں ٹاسک فورس نے دھاوے کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر چاول کے تھیلے برآمد کرلئے۔ بتایا جات

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں راشن کارڈ پر فراہم کئے جانے والے چاول کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف محکمہ سیول سپلائیز اور کمشنر ٹاسک فورس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 151کنٹل چاول ضبط کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ بھوانی نگر اور چندرائن گٹہ میں ٹاسک فورس نے دھاوے کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر چاول کے تھیلے برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے شہر میں بڑے پیمانے پر راشن کے چاول کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث شاہنواز کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ راشن کارڈ گیرندوں سے بلیک مارکیٹنگ کرنے والے افراد سستے دام میں چاول خرید کر اسے دوگنی قیمت پر عام مارکٹ میں فروخت کررہے تھے۔ ٹاسک فورس نے ضبط شدہ چاول محکمہ سیول سپلائیز کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT