Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / راشن کے چاول کی تاخیر سے تقسیم پر عوام میں تشویش

راشن کے چاول کی تاخیر سے تقسیم پر عوام میں تشویش

بودھن۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماہ فبروری کے دوران ارزاں فروشی کے دکانات کے ذریعہ تقسیم کے جانے والے چاول کی تاخیر سے تقسیم کے باعث عوام میں تشویش پائی گئی۔ بعض افراد جن کے نام فوڈ سیکورٹی کارڈس کی فہرست میں نہیں پائے گئے وہ لوگ تحصیل آفس اور متعلقہ ارکان بلدیہ کے گھروں کے چکر کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ضمن میں سیاست نیوز بودھن نے تحصیلدار مسٹر سدرشن سے ربط پیدا کرنے پر تحصیلدار نے بتایا کہ 19اگسٹ سال 2014کے دوران ہوئی خانہ شماری کی بنیاد پر فوڈ سیکورٹی کارڈس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی وجہ سے بودھن کے مستحق شہری کا نام فوڈ سیکورٹی کارڈس کی فہرست میں نہ پایا گیا تو صارف کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بودھن شہر میں موجود ہر ایک اہل فرد کو فوڈ سیکورٹی کارڈ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سرکاری ملازم یا نااہل فرد کو کارڈ جاری کیا گیا ہو تو وہ رضاکارانہ طور پر اپنا کارڈ دفتر تحصیل آفس میں جمع کروادیں ورنہ آئندہ ماہ راشن کارڈس کی تنقیح کے کام انجام دیئے جائیں گے ۔ اس دوران غیر مستحق افراد کے پاس سے کارڈس برآمد ہوں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تحصیلدار نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 17526 فوڈ سیکوریٹی کارڈس اور 1400 انتودیہ کارڈس جاری کئے گئے ۔ پہلے مرحلے کے دوران چھوٹ جانے والے افراد تحصیل آفس میں فوڈ سیکوریٹی کارڈس کی اجرائی کیلئے درخواست داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT