راشٹرا پتی بھون میں امیرقطر کے اعزاز میں عشائیہ

نئی دہلی۔26مارچ( سیاست ڈاٹ کام) یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستان اب تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اہم شعبوں دفاع‘ انشورنس اور ریلویز میں قطر سے مزید سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی جو کہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے دورہ پر آئے ہیں ۔ کل رات راشٹراپتی بھون میں ان کے اعزاز میں من

نئی دہلی۔26مارچ( سیاست ڈاٹ کام) یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستان اب تیزی کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اہم شعبوں دفاع‘ انشورنس اور ریلویز میں قطر سے مزید سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے ۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی جو کہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے دورہ پر آئے ہیں ۔ کل رات راشٹراپتی بھون میں ان کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے معاشی ترقی کیلئے ہندوستان کی اصلاحات پالیسی پر اظہار خیال کیا اور بتایا کہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور وسیع مواقع دستیاب ہیں اور حکومت نے بھی بیرونی راست سرمایہ کاری سے متعلق ضوابط و شرائط کو آسان بنادیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT