Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / راشٹرپتی بھون میں اندرا گاندھی این ایس ایس ایوارڈس تقریب ، دو روزہ دورہ آسام و اروناچل پردیش

راشٹرپتی بھون میں اندرا گاندھی این ایس ایس ایوارڈس تقریب ، دو روزہ دورہ آسام و اروناچل پردیش

نئی دہلی۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اندرا گاندھی نیشنل سرویس اسکیم ایوارڈس رضاکاروں اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کو عطا کئے جو طبقاتی ترقی کے شعبہ میں سرگرم رہ چکے ہیں اور سماجی تعلیم کی مہم کی قیادت کرچکے ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ کو ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور سپاس نامے پیش کئے گئے۔ راشٹرپتی ب

نئی دہلی۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اندرا گاندھی نیشنل سرویس اسکیم ایوارڈس رضاکاروں اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کو عطا کئے جو طبقاتی ترقی کے شعبہ میں سرگرم رہ چکے ہیں اور سماجی تعلیم کی مہم کی قیادت کرچکے ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ کو ٹرافیاں، سرٹیفکیٹس اور سپاس نامے پیش کئے گئے۔ راشٹرپتی بھون کے تاریخی دربار ہال میں پرنب مکرجی نے تقریباً 50 افراد کو یہ ایوارڈس پیش کئے۔ گوہاٹی سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدرجمہوریہ ہند 20 اور 21 نومبر کو آسام اور اروناچل پردیش کا دورہ کریں گے اور تیزپور یونیورسٹی میں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت بھی کریں گے۔ راشٹرپتی بھون سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ شام میں وہ ایک تہذیبی پروگرام دیکھیں گے اور کتاب ’’اگنی کنیا چندرا پربھا سائکیانی‘‘ کی ایک نقل بھی حاصل کریں گے۔ وہ 26 اسکواڈرن اور 125 ایچ یو ہندوستانی فضائیہ تیزپور کو معیار کے انعامات پیش کریں گے۔ بعدازاں وہ اروناچل پردیش روانہ ہوں گے جہاں قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی یوپیا کے اولین جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گے۔ ایٹانگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب صدرجمہوریہ ہند کے دورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاستی پولیس، سی آر پی ایف اور آئی آر بی کے 3 ہزار سے زیادہ ارکان عملہ تعینات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT