Wednesday , December 19 2018

راشٹرپتی بھون کے روبرو برہنہ جوڑا گرفتار

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتہائی شرمناک اور حیرت انگیز واقعہ میں ایک جوڑے نے آج راشٹرپتی بھون کے باب الداخلہ پر خودکو برہنہ کرلیا جب سیکوریٹی عملہ نے انہیں صدارتی محل میں داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا جس کی شناخت پربھات اور انورادھا کی حیثیت سے کی

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انتہائی شرمناک اور حیرت انگیز واقعہ میں ایک جوڑے نے آج راشٹرپتی بھون کے باب الداخلہ پر خودکو برہنہ کرلیا جب سیکوریٹی عملہ نے انہیں صدارتی محل میں داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا جس کی شناخت پربھات اور انورادھا کی حیثیت سے کی گئی ہے، اصل باب الداخلہ پر پہنچا تھا اور صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کیلئے اصرارکیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا ’’تاہم اس جوڑے کو اجازت نہیں دی کیونکہ وہ ملاقات کیلئے اطمینان بخش وجہ نہیں بتا سکتا۔ اس دوران سیکوریٹی عملہ سے مختصر بحث و تکرار کے وقت برہم جوڑے نے اپنے جسم سے کپڑے اتار دیا جبکہ اس مقام پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی‘‘۔ اس واقعہ پر حیرت زدہ سیکوریٹی عملہ نے جوڑے کو ملبوسات پہن لینے کی ترغیب دی لیکن پربھات برہنہ حالت میں ہی رائے سینا ہل کی سمت فرار ہوگیا

اور پولیس اس کا پیچھا کرتی رہی۔ بالآخر پولیس نے پربھات اور انورادھا کو پکڑ لیا اور جیپ میں بٹھا لیا گیا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ ’’جوڑے کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ ان کا رویہ عجیب و غریب تھا۔ اور وہ مختلف سوالات پر انتہائی واہیات جوابات دے رہے تھے۔ بعدازاں طبی معائنہ کیلئے ان دونوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT