راشٹرپتی بھون گھومنے کے لئے 50روپے کا ٹکٹ

نئی دہلی،22نومبر(سیاست ڈاٹ کام)اب لوگ ہفتے میں چار دن راشٹرپتی بھون گھوم سکتے ہیں لیکن انہیں اس کے لئے 50روپے کا ٹکٹ بھی لینا ہوگا۔ راشٹرپتی بھون کے ذریعہ آج جاری کی گئی اس ریلیز کے مطابق یہ کل سے راشٹر پتی بھون کے شہریوں کے لئے ہفتے میں چار دن کھلا رہے گا۔ کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو صبح 9بجے سے شام چار بجے تک وہاں گھوم سکیں گے ،لیکن سرکاری چھٹی کی وجہ سے راشٹرپتی بھون بند رہے گا۔ راشٹر پتی بھون گھومنے کے لئے لوگوں کو پہلے راشٹرپتی سچیوالئے کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا اور انہیں داخل ہوتے وقت فوٹو شناختی کارڈ بھی دینا ہوگا۔8سال سے کم عمر کے بچوں کا ٹکٹ نہیں لگے گا۔ داخل ہونے کے وقت غیر ملکی شہری کو اپنا پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT