Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / راشٹریہ مسلم منچ افطار پارٹی کا انعقاد کرے گا

راشٹریہ مسلم منچ افطار پارٹی کا انعقاد کرے گا

لکھنؤ، 14جون (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ راشٹریہ مسلم منچ افطار پارٹی منعقد کرے گا۔ منچ سے تعلق رکھنے والے رئیس خان نے بتایا کہ منچ جلد ہی افطار پارٹی منعقد کرے گا۔ پارٹی میں گائے کے دودھ سے بنی کھانے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی کیوں کہ پارٹی میں گوشت خوری ممنوع ہے ۔دوسری طرف، تقریبا 15سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کریں گے ، حالانکہ گورنر رام نائک اگلے ہفتے راج بھون میں افطار کی دعوت دیں گے ۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو بھی افطار کی دعوت دیں گے ۔کانگریس نے 22جون کوروزہ داروں کی ضیافت کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ کانگریس ایک مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی کا اہتمام کرے گی۔افطار پارٹی نہیں کرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے دوسرے چیف منسٹر ہوں گے ۔ اس سے قبل رام پرکاش گپتا نے بھی افطار پارٹی منعقد نہیں کی تھی، لیکن راجناتھ سنگھ اور کلیان سنگھ اس کا انعقاد کر چکے ہیں۔ افطار پارٹی کا انعقاد کرنے والوں میں ملائم سنگھ یادو، مایاوتی اور اکھلیش یادو سرفہرست رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT