Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / رافالے معاملت پر الزامات شرمناک ‘ وزیر دفاع

رافالے معاملت پر الزامات شرمناک ‘ وزیر دفاع

نئی دہلی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ 36 لڑاکا رافالے جیٹ طیارے خریدنے کی معاملت پر الزامات شرمناک ہیں اور اس طرح کے بیانات در اصل مسلح افواج کی بدخدمتی ہوگی ۔ انہوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جبکہ کل ہی کانگریس نے وزیر اعظم پر ایک تاجر کو فائدہ پہونچانے کیلئے ساری معاملت میں تبدیلی کا الزام عائد کیا تھا ۔ سیتارامن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات شرمناک ہیں۔ اس معاملت کو شفاف طریقہ اختیار کرتے ہوئے قطعیت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملت کے تعلق سے منفی تبصروں کے نتیجہ میں مسلح افواج کی بدخدمتی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملت کو قطعیت دینے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انڈین ائر فورس کو ان طیاروں کی فوری ضرورت ہے ۔کانگریس نے وزیر دفاع سیتارامن پر رافیل سودے کے سلسلے میں ملک کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT