Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / رافل نڈال زخمی‘ فرنچ اوپن سے دستبردار

رافل نڈال زخمی‘ فرنچ اوپن سے دستبردار

پیرس۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کلے کورٹ کے بادشاہ اور نو مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپیئن رافل نڈال کلائی کے زخم کے سبب فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں۔کلائی پر نیلے رنگ کی پٹی لگائے ہوئے نڈال نے اپنی زندگی کی سب سے مشکل پریس کانفرنس میں تیسرے راؤنڈ کے میچ سے ایک دن قبل ٹورنمنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔کریئرمیں14گرانڈ سلام جیتنے والے نڈال نے کہا کہ اس زخم کے سبب وہ کسی اور ٹورنمنٹ میں بھی شرکت کی کوشش نہیں کریں گے لیکن یہ ان کے لئے سال کا سب سے اہم ایونٹ تھا۔کلائی میں درد کے سبب نڈال نے انجیکشن لگا کر دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے راست سٹوں میں فتح اپنے نام کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہرگزرتے وقت کے ساتھ درد بڑھتا گیا اور وہ اپنی کلائی کو زیادہ نہیں ہلا پا رہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ پریکٹس کر سکیں گے اور نہ ہی ٹورنمنٹ میں مزید کھیل سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ نڈال سے قبل 17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپیئن راجر فیڈرر نے بھی کمر کے درد کے سبب ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔فرنچ اوپن کی تاریخ میں نڈال سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں یہاں نو مرتبہ کے چیمپیئن کھلاڑی کو 74 میچوں میں صرف دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رولینڈ گیرس پر انہوں نے 2005 تا 2008 تک لگاتار چار سال خطابات اپنے نام کئے اور پھر ایک سال کے وقفے کے بعد 2010 تا 2014  لگاتار پانچ سال وہ فرنچ اوپن کے بے تاج بادشاہ رہے۔یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں کامیابی کی بدولت نڈال نے فرنچ اوپن میں 200 فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کر لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT