Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / رالہ گوڑہ میں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد

رالہ گوڑہ میں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد

شمس آباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سرپنچ نے کہا کہ شمس آباد گرام پنچایت حدود میں جہاں بھی سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، انڈر گراونڈ ڈرینج وغیرہ کی ضرورت ہے ۔ ان کاموں کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ شمس آباد میں سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے جس کے حل کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بارش نہ ہونے سے جاریہ گرما میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ پانی کے بورس ڈال کر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر منڈل صدر چکلہ ایلیا ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، سریکانت یادو ، اروند کمار ، نجم الدین ، سریش گوڑ ایم پی ٹی سی ممبرس ، نانم نریش ، وینکٹیش ، بھارتما ، شیاملماں گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ سید رفیع الدین قادری ، ناگرجن یادو اور نند راج گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT