Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راماگنڈم کونیا ضلع بنانے کا مطالبہ جے اے سی کا راجیو راہداری پر راستہ روکو احتجاج

راماگنڈم کونیا ضلع بنانے کا مطالبہ جے اے سی کا راجیو راہداری پر راستہ روکو احتجاج

گوداوری کھنی ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی وعدوں کی روشنی میں بعض نئے اضلاع کے قیام کا اعلان کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں جے اے سی کے کارکنوں نے بلدیہ آفس راما گنڈم کے روبرو راجیو راہداری پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا اور مطالبہ کیا کہ راما گنڈم کارپوریشن کو نیا ضلع بنایا جائے چونکہ راما گنڈم صنعتی علاقہ ہے یہاں پر ہر قسم کی سہولت ہے ۔ یہاں کے عوام کو زیادہ تر نوکریاں ملتی ہیں ۔ راما گنڈم کو ضلع بنانے کے لیے ہر سیاسی پارٹی ہر ٹریڈ یونینس ہر کمپنی کے انتظامیہ متحد ہیں ۔ پانی اور برقی کی بھی اچھی سہولت ہے ۔ گوداوری کھنی ، جیوتی نگر ، راما گنڈم ، فرٹیلائزر سٹی کل ملا کر کافی بڑا علاقہ ہے ۔ یہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے حامیوں اور قائدین کی جانب سے پر زور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ راما گنڈم کو ضلع بنایا جائے ۔ راستہ روکو پروگرام کی وجہ سے ٹریفک درہم برہم ہوگئی ۔ 45 منٹ بعد پولیس نے کافی مشکل سے ٹریفک کو کنٹرول کیا اور کل بھی راماگنڈم تحصیلدار آفس کے روبرو احتجاج منظم کیا جائے گا اور قرار داد منظور کرتے ہوئے ریاستی چیف سکریٹری تلنگانہ کے نام ایک مکتوب روانہ کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں جے اے سی کے اراکین سرینواس پروین کمار ، اشوک جی راجو ، وینکٹیش اور دیگر پارٹی اراکین بھی موجود تھے ۔۔

 

رکن اسمبلی محمد شکیل عامر کا
آج دورہ بودھن
بودھن ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر اتوار 22 مئی کو بودھن کا دورہ کریں گے اور مشین کاکتیہ اسکیم کے تحت ذخیرہ آب بلال کی تعمیر و مرمتوں کے کاموں کا افتتاح انجام دیں گے ۔ جناب شکیل نے بتایا دو کروڑ پچاس لاکھ روپئے تخمینہ سے تیار کئے گئے ذخیرہ آب بلال کی تعمیر و درستگی کے بعد تالاب میں ذخیرہ آب کی گنجائش میں اضافہ ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT