Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راما لنگا راجو کی آج رہائی متوقع

راما لنگا راجو کی آج رہائی متوقع

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (پی ٹی آئی) ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور دیگر 9 کو توقع ہے کہ کل چرلہ پلی جیل سے رہا کردیا جائے گا ، جہاں وہ قید ہیں اور شہر کی ایک عدالت نے گزشتہ روز ان تمام کی ضمانت منظور کی تھی ۔ تاہم جیل حکام کو ضمانت کے احکام آج موصول نہیں ہوسکے تھے۔ میٹرو پولیٹن سیشن جج نے ہندوستان میں سب سے بڑی کارپوریٹ دھوکہ دہی کے ایک مقدمہ میں راما لنگا راجو اور دیگر ملزمین کو سات سال کی سزائے قید بامشقت دی تھی ۔ راجو کے ایک وکیل نے کہا کہ اس مقدمہ کی سماعت کرنے والے 21 ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ضمانت کا عدالتی حکم آج پیش نہیں کیا جاسکا۔ چنانچہ توقع ہے کہ راجو اور دوسرے کل جیل سے رہا ہوں گے۔ چرلہ پلی جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ضمانت کے احکام ہنوز موصول نہیں ہوسکے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT