Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راما گنڈم بلدی ڈیویژن 4میں ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی

راما گنڈم بلدی ڈیویژن 4میں ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی

گوداوری کھنی ۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن کے ڈیویژن نمبر 4 کی ٹی آر ایس کارپوریٹر آر لاونیا کا 16جون کو قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا، چھ مہینے بعد اس بلدی ڈیویژن میں 8ڈسمبر کو ضمنی انتخابات منعقد ہوئے۔ اس وارڈ میں چار خواتین نے انتخابات میں حصہ لیا۔ کانگریس ٹی آر ایس ، بی جے پی اور ایک آزاد امیدوار اس وارڈ میں جملہ 2219 رائے دہندے ہیں جن میں 1802 رائے دہندوں نے ووٹ استعمال کیا ۔ ڈی ساوتری کانگریس امیدوار نے 927 ووٹ حاصل کرتے ہوئے 167 کی اکثریت سے اپنی حریف ٹی آر ایس امیدوار سنیہا کو شکست دے دی جبکہ سنیہا کو 760 ووٹ حاصل ہوئے ۔ بی جے پی کی امیدوار وی لکشمی کو 48ووٹ ملے اور آزاد امیدوار سنیتا کو 18ووٹ حاصل ہوئے ۔ڈی ساوتری کامیاب ہوتے ہی کانگریس اراکین اور رائے دہندوں نے زبردست جلوس نکالا اور آتشبازی کی اور ساوتری کی گلپوشی کی گئی اور مبارکباد دی گئی۔ ساوتری نے اس ڈیویژن کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کا وعدہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT