Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راما گنڈم میں شدید سردی کی لہر

راما گنڈم میں شدید سردی کی لہر

گوداوری کھنی /24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم و گوداوری کھنی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ شام سات بجے سے ہی سردی شروع ہو جاتی ہے اور صبح آٹھ بجے تک جاری رہتی ہے۔ سردی کی وجہ سے سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت 10 ڈگری تک ہو جاتا ہے۔ شدید سردی کے باعث عوام گرم ملبوسات پہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جب کہ مزدور طبقہ کو آگ تاپتے ہوئے دیکھا گیا۔ کالونیوں میں درخت ہونے کی وجہ سے اور بھی سردی رہتی ہے۔ عوام سردی سے بچنے کے لئے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT