Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / راما گنڈم میں 140 ایم پی ٹی سی امیدواروں کا ادخال نامزدگی

راما گنڈم میں 140 ایم پی ٹی سی امیدواروں کا ادخال نامزدگی

راما گنڈم 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راماگنڈم ایم پی ٹی سی الیکشن آفیسر جی شنکریا اور الیکشن کو آرڈینیٹر گووردھن چاری نے اخباری نمائندوں کو انتخابات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منلال میں 14 ایم پی ٹی سی کیلئے جملہ 140 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ان میں جانچ پڑتال کے پہلے دن 2 امیدواروں کا پرچہ خارج کردیا گیا۔ ای

راما گنڈم 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راماگنڈم ایم پی ٹی سی الیکشن آفیسر جی شنکریا اور الیکشن کو آرڈینیٹر گووردھن چاری نے اخباری نمائندوں کو انتخابات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منلال میں 14 ایم پی ٹی سی کیلئے جملہ 140 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں ان میں جانچ پڑتال کے پہلے دن 2 امیدواروں کا پرچہ خارج کردیا گیا۔ ایک پالاکرتی کے سمپت کمار اور دوسرے جی الیا بسنت نگر کو شناختیکارڈوں میں غلطیوں کی وجہ سے خارج کردیا گیا اور چند امیدواروں کو بی فارم بھی دیا گیا ۔ جانچ پڑتال اور بی فارم دینے کیلئے 24 مارچ اور اپنے پرچہ نامزدگی واپس لینے کیلئے 24 آخری تاریخ ہے اور 24 مارچ کو قطعی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایم پی ڈی او سمپت کمار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT