Wednesday , January 16 2019

راما گنڈم پاور پلانٹ کے کاموں کو تیز کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد 8 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں سے کہا کہ وہ باوقار نیشنل تھرمل پاور پلانٹ راما گنڈم کے کاموں کو شیڈول کے مطابق 2020 تک مکمل کرنے کاموں میں تیزی پیدا کریں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ چونکہ ریاست کیلئے برقی پیداوار اور اس کا استعمال کافی اہم ہے اس لئے پاور پلانٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کیا جانا چاہئے ۔ این ٹی پی سی کے ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر دوبے نے چیف منسٹر کو مطلع کیا کہ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ 2020 مئی تک مکمل ہوجائیگا اور دوسرا یونٹ اس کے چھ ماہ بعد تیار ہوگا ۔ ریاستی حکومت نے راما گنڈم پاور پلانٹ پراجیکٹ کی ذمہ داری بی ایچ ای ایل کو سونپی ہے ۔ ان پلانٹس میں تیار ہونے والی برقی ہنگامی بنیادوں پر بڑے آبپاشی پراجیکٹس اور دوسرے اہم شعبہ جات کو فراہم کی جائیگی ۔ چیف منسٹر نے حکام سے پراجیکٹ کی دیگر تفصیلات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT