Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / رامو نائیک کی جبراً بھوک ہڑتال ختم کروادی گئی

رامو نائیک کی جبراً بھوک ہڑتال ختم کروادی گئی

شمس آباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد ضلع کا نام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے رامونائیک اور ان کے ساتھیوں نے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ بھوک ہڑتال کے تیسرے دن شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے رامونائیک اور ان کے سات ساتھیوں کو جبراً گاڑی میں بٹھا کر دواخانہ منتقل کردیا۔ سرکاری دواخانہ میں انہیں گلوکوز چڑھایا گیا۔ رامونائیک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم شمس آباد ضلع کے نام کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کررہے تھے۔ ہمارے مطالبہ پر غور کرنے کے بجائے ہمیں جبراً ہماری بھوک ہڑتال کو پولیس کے ذریعہ ختم کروادیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی اور رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کا ہاتھ ہے۔ حکومت چاہے جتنی بھی کوشش کرے ہم حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور جب تک شمس آباد ضلع کا نام نہیں رکھا جاتا ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT