Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / رامیشورم میں عبدالکلام میموریل کی تعمیر

رامیشورم میں عبدالکلام میموریل کی تعمیر

رامیشورم ( تاملناڈو ) ۔ 12 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یادگار کے قیام کے فیصلہ پر عمل آوری کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے اس مقام کا دورہ کیا ۔ جہاں پر ان کی تدفین عمل میں آئی ہے ۔ سی پی ڈبلیو ڈی اکزیکٹیو انجینئر اور ٹیم کے رکن مسٹر گنیش نے کل جزیرہ نما رامیشورم کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس یادگار میں کلام کی حیات اور کارناموں ، کتب خانہ اور میوزیم اور مرکز مراقبہ شامل رہے گا ۔ پیکارمبو میں واقع 1.84 ایکڑ اراضی کا ابتدائی سروے کیا گیا ہے جہاں پر 30 جولائی کو عبدالکلام کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اراضی سڑک کی سطح نیچے ہے جسے مسطح کیا جائیگا اور ایک میموریل تعمیر کی جائیگی۔

 

عسکریت پسند حملے میں فوجی جوان زخمی
سرینگر۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی جوان آج زخمی ہوگیا جبکہ عسکریت پسندوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی۔ ایک خانگی بس شوپیان کے دیہات ترینا میں طلایہ گردی کیلئے فوج نے کرایہ پر لی تھی۔ اس گاڑی پر عسکریت پسندوں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے یہ فوجی زخمی ہوگیا۔ اسے اونتی پورہ کے فوجی ہسپتال میں شریک کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT