Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / رام بھکتوں کی حکومت، گڈکری کے ریمارک سے نیا تنازعہ

رام بھکتوں کی حکومت، گڈکری کے ریمارک سے نیا تنازعہ

فیض آباد ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایسے تبصرہ میں جو ایک تنازعہ چھیڑ سکتے ہیں، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہیکہ مرکز کی حکومت ’رام بھکتوں‘ کی ہے اور ان کی بھی جو ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔ سینئر بی جے پی لیڈر گڈکری نے یہ ریمارکس کل کئے جبکہ وہ ایودھیا کو نیپال کے جنکپور سے جوڑنے والے ’رام ۔ جانکی مارگ‘ کی تعمیر کیلئے حکومت کے

فیض آباد ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایسے تبصرہ میں جو ایک تنازعہ چھیڑ سکتے ہیں، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہیکہ مرکز کی حکومت ’رام بھکتوں‘ کی ہے اور ان کی بھی جو ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔ سینئر بی جے پی لیڈر گڈکری نے یہ ریمارکس کل کئے جبکہ وہ ایودھیا کو نیپال کے جنکپور سے جوڑنے والے ’رام ۔ جانکی مارگ‘ کی تعمیر کیلئے حکومت کے فیصلہ کا اعلان کررہے تھے۔ ’’یہ حکومت رام بھکتوں کی ہے، ان لوگوں کی حکومت بھی ہے جو ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔ لہٰذا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ رام ون گامن مارگ کو بھی قومی شاہراہ کے طور پر فروغ دیا جائے گا اور یہ کام 4 ماہ میں شروع ہوگا‘‘ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ میں اترپردیش کے فیض آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔ وزیرموصوف فیض آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ للو سنگھ کی رام ون گامن مارگ کی حالت کے تعلق سے فکرمندی پر جواب دے رہے تھے۔ یہ سڑک ایودیا کو مدھیہ پردیش کے چترکوٹ سے جوڑتی ہے۔ گڈکری نے کہا ، ’’لارڈ رام ہمارے آئیڈیل ہیں، اور ہم ٹاملناڈو میں ’رام سیتو ‘ کو تباہ نہیں کریں گے بلکہ ہم اسے ڈیولپ کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اور ایس پی لیڈر اعظم خاں نے گڈکری پر ان کے ریمارکس کیلئے تنقید کی اور کہا کہ لارڈ رام کے بھکتوں کی حکومت کو دیگر عقیدوں کے لوگوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT