Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / رام جنم بھومی میرا شخصی عقیدہ ، ادتیہ ناتھ کا دورہ ایودھیا

رام جنم بھومی میرا شخصی عقیدہ ، ادتیہ ناتھ کا دورہ ایودھیا

ایودھیا ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ نے آج متنازعہ رام جنم بھومی ؍ بابری مسجد کے مقام کا دورہ کیا۔ ایک دن قبل انہوں نے حکومت کی جانب سے یہاں پر بڑے پیمانے پر دیوالی تقاریب کا افتتاح کیا تھا۔ دورہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ایودھیا ان کا شخصی عقیدہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کو کوئی حق نہیںپہنچتا کہ اس پر اعتراض کرے۔ اپنے دورہ کے دوسرے دن ادتیہ ناتھ نے فیض آباد سرکٹ ہاؤز میں شب بسری کے بعد ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کی۔ اس سے قبل انہوں نے رام جنم بھومی کے مقام کا دورہ کیا تھا۔ بعدازاں پریس کانفرنس میں پجاری سے سیاست داں بننے والے چیف منسٹر نے کہا کہ ایودھیا میرا شخصی عقیدہ ہے اور ایودھیا کو ترقی دینا میرا فرض ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میرے شخصی عقیدہ پر اعتراض کریں۔ ایودھیا میں دیوالی شاندار پیمانے پر منانے کے بعد میں نے دورہ قدیم ایک روایت کا احیاء کیا ہے کہ لارڈ رام کے پیدائش کے مقام پر دیوالی منائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہیکہ قدیم دور کے تمدن کا فروغ اور تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے سیاحوں کے نقشے پر اس شہر کو اپنا مقام دلوانا چاہتے ہیں اور اسی لئے اس کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ بعدازاں ادتیہ ناتھ ڈگمبر اکھاڑہ گئے اور وہاں 12 مہنتوں کے ساتھ ناشتہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT