Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / رام دیو کو حکومت کی جانب سے ’ زیڈ ‘ زمرہ کی سکیوریٹی

رام دیو کو حکومت کی جانب سے ’ زیڈ ‘ زمرہ کی سکیوریٹی

نئی دہلی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگا گرو رام دیو کو مرکزی حکومت نے زیڈ زمرہ کی سکیوریٹی فراہم کی ہے اور کہا ہے کہ ان پر مخالفین حملے کرسکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے سکیوریٹی ایجنسیوں کی اطلاعات ملنے کے بعد اور انہیں خطرات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ان کی سکیوریٹی میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب تک رام دیو کو صرف اترکھنڈ کے حدود میں زیڈ زمرہ کی سکیوریٹی ملتی تھی ۔ رام دیو بی جے پی سے قربت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے جاریہ ماہ کے اوائل میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد آج سکیوریٹی کا اعلان کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT