Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / رام راجیہ رتھ یاترا ٹاملناڈو پہونچ گئی

رام راجیہ رتھ یاترا ٹاملناڈو پہونچ گئی

ترونلویلی (ٹاملناڈو ) ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وشواہندوپریشد کی رام راجیہ رتھ یاترا جس کامقصد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے حمایت جٹانا ہے ، بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاجیوں کے درمیان آج یہاںپہونچی۔ پولیس نے کہاکہ مختلف پارٹیوں بشمول وی سی کے ، ایم ایم کے لیڈروں کو گرفتار کرنا پڑا کیونکہ وہ اس یاترا کو روکنے کیلئے کیرالا ۔ ٹاملناڈو کی سرحد کے پاس کتئی وسل کے مقام کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق پہلے سے ہی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تدارک کیلئے ضلع میں امتناعی احکام لاگو کئے جاچکے تھے اور یاترا کی روٹ پر معقول تعداد میں پولیس جمیعت متعین کی گئی تھی ۔ یاترا کی روٹ پر صورتحال کی گہری نگرانی کی گئی ۔

 

سری سری کا ردعمل
لکھنو ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) سری سری روی شنکر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور مخالف سماج کو بھڑکا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT