Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / رام رحیم سنگھ کے خلاف کیس کے فیصلے سے قبل چوکسی

رام رحیم سنگھ کے خلاف کیس کے فیصلے سے قبل چوکسی

چندی گڑھ ۔ 23 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ اور پنجاب نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے ایک کیس میں 25 اگسٹ کو عدالتی فیصلے سے قبل حتی الامکان چوکسی برقرار رکھی جارہی ہے ۔ پنچکولہ ڈپٹی کمشنر گوری پرشار جوشی نے آج بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طورپر حکومت نے 24 اور 25 اگسٹ کو ضلع پنچکولہ میں اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈیرہ گروپ کے زائد از 35,000 بھکت اندازہ ہے کہ پہلے ہی یہاں پہونچ چکے ہیں اور مزید کئی بھکتوں کی آمد متوقع ہے ۔ وہ اپنے فرقہ کے سربراہ سے بھرپور یگانگت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، جسے جمعہ کو خصوصی سی بی آئی عدالت نے شخصی حاضری کیلئے کہا گیا ہے ۔ پولیس عہدیدار جوشی نے کہاکہ نظم و نسق اور پولیس کی طرف سے پوری چوکسی برتی جارہی ہے تاکہ لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈیرہ سچا سودا کے ترجمان نے آج کہا کہ اُن کے فرقہ اور اُس کے سربراہ نے ہمیشہ قانون کی تعمیل کی اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT