Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / رام ریڈی منڈل میں چرچ پر حملہ

رام ریڈی منڈل میں چرچ پر حملہ

یلاریڈی ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : منڈل رام ریڈی کے ریڈی پیٹ میں نامعلوم افراد نے عیسائیوں کے چرچ پر حملہ کردیا ۔ جمعرات کی رات دیر گئے خاطیوں نے چرچ پر حملہ کرتے ہوئے اسے مکمل طریقہ سے گرادیا اور عیسائیوں کے متبرک سلوا کو نیچے گرادیا ۔ منڈل رام ریڈی پولیس مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ ایک ماہ قبل موضع میں سی سی روڈ کے سنگ بنیاد کی بھی نامعلوم افراد نے منہدم کردیا تھا ۔ ایک طرف امریکہ صدر کی دختر ریاست کا دورہ کررہی ہے اور اس کے استقبال کے لیے سرکار کروڑوں روپئے صرف کررہی ہے ایسے میں گرجا گھر پر حملہ کر کے ملک و ریاست کی نیک نامی پر داغ لگائی جارہی ہے ۔ پولیس خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ مذہبی جنونی قانون شکنی سے باز رکھ سکے ۔ ورنہ شرپسندوں کے حوصلہ مزید بلند ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT