Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / رام سیتو پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

رام سیتو پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی ۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے رام سیتو معاملے میں مرکزی حکومت کا رخ واضح کرنے سے متعلق درخواست پر فوری سماعت سے آج انکار کر دیا۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں فوری سماعت کی ضرورت ہے ایسااسے نظر نہیں آ رہا ہے ۔ درخواست گزار کی دلیل تھی کہ رام سیتو معاملے میں مرکزی حکومت اپنا رخ واضح نہیں کر رہی ہے ۔ اس لئے عدالت اس معاملے میں فوری سماعت کرکے مرکز سے رخ واضح کرنے کے لیے کہے ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ اس کے  پاس تبھی آئیں جب حکومت رام سیتو سے چھیڑ چھاڑ کرے ۔ فی الحال اس معاملے پر جلد سماعت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جسٹس ٹھاکر نے کہا،‘‘اس معاملے پر آپ زیادہ پریشان نہ ہوں کیونکہ اس معاملے پر ہماری پوری نظر ہے ’’۔کورٹ کا کہنا تھا کہ پہلے مرکزی حکومت کو اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے دیا جانا چاہئے ۔واضح رہے کہ مرکز نے جوابی حلف نامے کے لئے چھ ہفتے کا وقت لے رکھا ہے ، جو ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT