رام سیتو کی تعمیر : ہندوستانی سائنس داں غیرمتفق

نئی دہلی، 14 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کونسلفار سائنٹفک اور انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے وابستہ مشہور سائنس داں اور ماہر ارضیات ڈاکٹر راجیو نگم رام سیتو کی تعمیر کے وقت کے سلسلے میں امریکی سائنس دانوں کے دعوؤں سے متفق نہیں ہیں۔سی ایس آئی آر کے قومی سمندری سائنس ادارہ میں مشیر اور محکمہ ارضیات کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر نگم نے کہا کہ رام سیتو کے دور کے بار ے میں غیر ملکی سائنس دانوں نے جو دعوی کیا ہے اس پر تفصیلی تحقیق کی ضرورت ہے اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ پل کتنا پرانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی سائنس داں اپنے نتائج میں یہ دعوی کررہے ہیں کہ رام سیتو کے پتھر سات ہزار سال پرانے ہیں جب کہ وہاں موجود ریت چار ہزار سال پرانی ہے ۔ لیکن یہ دلیل منطقی نہیں لگتی کیوں کہ پل کی تعمیر ریت کے بغیر نہیں ہوئی ہوگی۔ یہ ممکن نہیں لگتا کہ پتھر پہلے کے ہوں اور ریت بعد کے ۔ امریکی محکمہ آثار قدیمہ نے ڈسکوری کے ایک سائنس چینل پر دکھائے گئے ایک پرومو میں یہ بتایا تھا کہ رام سیتو کے پتھر سات ہزار سال پرانے ہیں جب کہ وہ بچھی ہوئی ریت چا ر سال پرانی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT