Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / رام سینا پر گوا میں مافیا کی ایماء پر امتناع: متلک

رام سینا پر گوا میں مافیا کی ایماء پر امتناع: متلک

پاناجی 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی متنازعہ تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متلک نے الزام عائد کیاکہ حکومت گوا نے اُن کی تنظیم کو منشیات کے اسمگلروں اور شراب مافیا کی ایماء پر ممنوع قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ گوا میں اِس کے علاوہ رام سینا پر امتناع عائد کرنے کی اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اِس ریاست میں رام سینا کا ایک

پاناجی 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دائیں بازو کی متنازعہ تنظیم سری رام سینا کے سربراہ پرمود متلک نے الزام عائد کیاکہ حکومت گوا نے اُن کی تنظیم کو منشیات کے اسمگلروں اور شراب مافیا کی ایماء پر ممنوع قرار دیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ گوا میں اِس کے علاوہ رام سینا پر امتناع عائد کرنے کی اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اِس ریاست میں رام سینا کا ایک بھی رکن نہیں ہے۔ کیا رام سینا کسی پرتشدد واقعہ میں ملوث رہ چکی ہے۔ چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے کل ایوان اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ سری رام سینا کو ریاست میں اپنی شاخ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس نے اِس کی سرگرمیوں کے بارے میں منفی رپورٹ دی ہے۔

اِس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متلک نے کہاکہ ایسا نائجیریا کے منشیات کے اسمگلرس اور شراب خانوں کے مافیا کی ایماء پر کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ قوم دشمنوں کو گوا میں آنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن محب وطن شہریوں پر امتناع عائد کیا جاتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ امتناع کی برخاستگی کے لئے وہ عدالت سے رجوع کریں گے اور اپنی سرگرمیاں گوا میں شروع کریں گے۔ اُنھوں نے یقین ظاہر کیاکہ اُن کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ متلک نے حال ہی میں اپنا ارادہ ظاہر کیا تھا کہ گوا میں اپنی ایک شاخ قائم کی جائے تاکہ شراب نوشی کلچر کو کچلا جاسکے۔ 2009 ء میں منگلور میں ایک شراب خانے کے اندر لڑکوں اور لڑکیوں پر سری رام سینا کے ارکان کے حملہ کے بعد متلک سرخیوں میں آگئے تھے۔ دریں اثناء بنگلور سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے متلک نے کہاکہ حکومت گوا کا یہ اقدام غیر دستوری ہے۔

TOPPOPULARRECENT