Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / رام لنگا راجو پر 14 سال کیلئے امتناع

رام لنگا راجو پر 14 سال کیلئے امتناع

ممبئی 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ دھوکہ میں اپنی ساڑھے پانچ سال سے جاری تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے سیبی نے آج سابق ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور دوسرے چار ساتھیوں پر مارکٹوں میں کاروبار کرنے پر 14 سال کیلئے امتناع عائد کردیا ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اس دھوکہ کے ذریعہ حاصل کردہ غیر قانونی مفادا

ممبئی 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ دھوکہ میں اپنی ساڑھے پانچ سال سے جاری تحقیقات کو مکمل کرتے ہوئے سیبی نے آج سابق ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگا راجو اور دوسرے چار ساتھیوں پر مارکٹوں میں کاروبار کرنے پر 14 سال کیلئے امتناع عائد کردیا ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اس دھوکہ کے ذریعہ حاصل کردہ غیر قانونی مفادات کی رقم 1,849 کروڑ روپئے مع سود واپس کریں۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ( سیبی ) نے اپنے حکمنامہ میں رام لنگا راج اور ساتھیو ں سے کہا کہ وہ اندرون 45 دن یہ رقم سیبی میں سود کے ہمراہ جمع کروادیں ۔ سیبی نے اس رقم پر سالانہ 12 فیصد کی شرح سے سود عائد کیا ہے ۔ اس فیصلے کا اثر رام لنگا راجو کے بھائی بی راما راجو ‘ وی ایس پربھاکر گپتا اور وی سرینواس و جی رام کرشنا شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT