Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / رام مندر آئندہ دیوالی تک تیار:سوامی

رام مندر آئندہ دیوالی تک تیار:سوامی

پٹنہ ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سبرامنین سوامی نے آج کہا کہ ایودھیا میں مجوزہ رام مندر کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی اور آئندہ دیوالی تک یہ عقیدتمندوں کے استقبال کیلئے تیار رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ ہم دیوالی منارہے ہیں اور آئندہ دیوالی تک رام مندر پوری طرح تیار ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT