Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / رام مندر ‘ بی جے پی کا انتخابی مسئلہ نہیں : روی شنکر پرساد

رام مندر ‘ بی جے پی کا انتخابی مسئلہ نہیں : روی شنکر پرساد

جودھپور 7 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر بی جے پی کیلئے کبھی انتخابی مسئلہ نہیںرہا ہے اور یہ کبھی انتخابی رہیگا بھی نہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی الیکشن میں بی جے پی نے اسے انتخابی مسئلہ نہیں بنایا ہے اور آگے بھی نہیں بنائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ مذہب سے جڑا ہوا ہے اور اسے ہندووں اور مسلمانوں کے مابین اتفاق رائے سے حل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا ہی بہترین امکان ہے ۔ روی شنکر پرساد نے مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر یہاں ایک بروشر کی اجرائی بھی عمل میں لائی ۔

TOPPOPULARRECENT