Sunday , November 18 2018
Home / سیاسیات / رام مندر تعمیر کرنے قانون سازی کیلئے وی ایچ پی کی مہم

رام مندر تعمیر کرنے قانون سازی کیلئے وی ایچ پی کی مہم

نئی دہلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی اپنے انتخابی حلقوں میں عام جلسے منعقد کرے گی اور ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کرے گی کہ پارلیمنٹ میں رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کیلئے ایک قانون منظور کروایا جائے۔ اس کے کارگذار صدر الوک کمار نے یقین ظاہر کیاکہ مرکزی حکومت اس سلسلہ میں موسم سرما کے اجلاس کے دوران قانون سازی کرے گی۔ وی ایچ پی آر ایس ایس سے الحاق رکھتی ہے اور چاہتی ہیکہ رام مندر کی تعمیر کیلئے ایک ملک گیر پروگرام چلائے۔ صدر وی ایچ پی نے امید ظاہر کی کہ اس طرح موجودہ ماحول میں کانگریس جیسی پارٹیوں پر جو قانون سازی کی مخالف ہیں، زبردست دباؤ عائد ہوگا۔ صدرکانگریس راہول گاندھی جنیو پہن کر مندر کا دورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے حیرت ظاہر کی کہ ان کی پارٹی رام مندر کی تعمیر کی مخالفت کیوں کررہی ہے۔ کارگذار صدر وی ایچ پی الوک کمار نے کہا کہ ان کی تنظیم کو یقین ہیکہ نریندر مودی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ایک مسودہ قانون رام بھکتوں کے ایماء پر پیش کرے گی اور اسے منظور کروائے گی۔ سیاسی مبصرین کا خیال ہیکہ آر ایس ایس اور موہن بھاگوت رام مندر کی تعمیر کی تائید میں ایک طوفان کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT