Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / رام مندر مسئلہ 2015ء میں اُٹھانے وی ایچ پی کا فیصلہ

رام مندر مسئلہ 2015ء میں اُٹھانے وی ایچ پی کا فیصلہ

جئے پور۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وشوا ہندو پریشد نے اشارہ دیا کہ وہ رام مندر مسئلہ پر فی الحال نرم موقف اختیار کئے ہوئے ہے۔ مستقل مندر کی تعمیر کا مسئلہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اُٹھایا جائے گا جو آئندہ سال مارچ یا اپریل میں متوقع ہے۔ وی ایچ پی اسکے بعد رام اُتسو منائے گی اور مستقل مندر کی تعمیر کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس میں وی ایچ پی کے سینئر کارکن ونائک راؤ دیشپانڈے نے اسکا اعلان کیا۔ ہائی کورٹ اپنا فیصلہ ہندوؤں کی تائید میں دے چکی ہے۔ وی ایچ پی کا رام اُتسو مارچ۔ اپریل 2015ء میں مقرر ہے تاکہ رام مندر کی تعمیر کے لئے آواز اُٹھائی جائے۔ وی ایچ پی نے انکشاف کیا کہ تقریباً 10 ہزار لڑکیوں کو مشاورت کے ذریعہ مسلمانوں سے شادی کرنے سے روکا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT