Sunday , April 22 2018
Home / سیاسیات / رام مندر پر بی جے پی کا موقف برعکس ، وی ایچ پی کے پروین توگاڑیہ کا الزام

رام مندر پر بی جے پی کا موقف برعکس ، وی ایچ پی کے پروین توگاڑیہ کا الزام

نئی دہلی ۔9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کے بین الاقوامی کارگذار صدر پروین توگاڑیہ نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے اپنے رام مندر کیلئے احتجاج کو نرم کردیا ہے کیونکہ وہ بیشتر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کو ’’ہندو دشمن ‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی 1989 ء پالم پور قرارداد کے برعکس موقف اختیار کرچکی ہے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے گریز کررہی ہے حالانکہ اسے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کئے بغیر ایک قانون منظور کیا جانا چاہئے تاکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بلاتاخیر انجام دی جاسکے اور ملک کی اکثریت کو بیوقوف بنانا ترک کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT