Wednesday , December 19 2018

رام مندر کی تائید میں عدالتی فیصلہ کی امید : مرکزی وزیر قانون

لکھنؤ، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی تائید میں فیصلہ ہوگا۔مسٹر پرساد نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ خصوصی فل بینچ میں وہ ’رام للا‘کی جانب سے وکیل تھے ۔انہیں ثبوتوں کے بارے میں مکمل علم ہے ۔ہائی کورٹ کا فیصلہ ’رام للا‘ کی تائید میں آیا تھا، اس لئے انہیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی مندر کی تعمیر کی تائید میں آئے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT