Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیرعنقریب شروع ہوگی:ویدانتی

رام مندر کی تعمیرعنقریب شروع ہوگی:ویدانتی

لکھنؤ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی ٹرسٹ کے رکن اور پارلیمان کے سابق رکن رام ویلس ویدانتی نے دعوی کیا کہ اب رام مندر کی تعمیر میں صرف کچھ وقت ہی ہے ۔ ڈاکٹر ویدانتی نے یواین آئی سے کہا، ’’ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ضرورہوگی۔شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے۔دونوں حکومتیں اکثریت کے ساتھ قیام میں آئی ہیں۔ ایسی صورت حال میں اگر مندر اب بھی نہیں بنے گا تو کب بنے گا ؟ تعمیراتی کام کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔‘‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی دونوں منشور کے پابند ہیں ۔بی جے پی کے منشور میں رام مندر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔مندر کی تعمیر میں دونوں کا کردار اہم ہوگا۔تاہم، فیض آباد کے سابق ایم پی نے واضح کیا کہ مندر کی تعمیر بی جے پی کا کام نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT