Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کیلئے مودی حکومت ذمہ دار

رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کیلئے مودی حکومت ذمہ دار

پناجی ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا ہندو کنونشن کا آج گوا میں آغاز ہوا جس میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کیلئے مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔ سناتھن سنستھا کے ابھئے وارتک نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی تنگ نظری کے سبب رام مندر تعمیر نہیں کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ گاؤذبیحہ پر امتناع بھی عائد نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن، ہندوؤں پر حملے اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی بہبود کیلئے ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ چار روزہ اس کنونشن میں 132 ہندو تنظیموں کے 538 نمائندے شریک ہیں۔ ملک کی 21 ریاستوں کے علاوہ نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی نمائندے اس کنونشن میں شریک ہوئے ہیں۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی کے لیڈر سی پنگالے نے دعویٰ کیا کہ ہندو مملکت میں ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ موجودہ حکمرانی کا طریقہ ہندوؤں اور ان کی سرزمین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا لہٰذا ہندو راشٹر ہی ان مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک سوچ نہیں بلکہ ہمارا حق ہے۔

TOPPOPULARRECENT