Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹیں دور ہوں گی : ہندو مہا سبھا

رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹیں دور ہوں گی : ہندو مہا سبھا

بنگلور ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اکھیل بھارت ہندو مہا سبھا نے آج توقع ظاہر کی کہ رام مندر کی تعمیر میں تمام رکاوٹیں دور ہوں گی ۔ عوام بہت جلد رام مندر کی تعمیر کو آنکھوں سے دیکھیں گے ۔ یہ ریمارک ہندو مہا سبھا کے سربراہ چندر پرکاش کوشک نے کہا انہوں نے اپنے بنگلور آشرم میں کہا کہ ہم کو امید ہے کہ رام مندر کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوں گی ۔ اترپردیش شعبہ منزل وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی نے بنگلور میں روشی شنکر سے ملاقات کی اور رام مندر پر شیعہ بورڈ کے موقف سے واقف کرایا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT