Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیر کا اس سال سے آغاز، ہندوتوا گروپ کا دعویٰ

رام مندر کی تعمیر کا اس سال سے آغاز، ہندوتوا گروپ کا دعویٰ

وزیراعظم مودی قدم اٹھائیں یا نہ اٹھائیںہم اپنے فیصلہ پر قائم رہیں گے : جئے بھگوان گوئل
نئی دہلی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوتوا تنظیموں کے ایک گروپ نے آج یہاں دعویٰ کیا کہ اس سال کے اختتام تک ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔ اس سال نومبر سے مندر بنانے کی تیاری کی جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی اس خصوص میں قدم اٹھائیں یا نہ اٹھائیں ہم اس کی پرواہ نہیں کریں گے بلکہ اپنے طور پر رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔ یونائیٹیڈ ہندو فرنٹ کے جنرل سکریٹری جئے بھگوان گوئل نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر وزیراعظم نریندر مودی رام مندر کی تعمیر کیلئے قدم اٹھاتے ہیں تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ہم یہ کام انجام دیں گے۔ ہم کسی ایک پر منحصر نہیں ہیں۔ اپنے بل پر مندر تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹیڈ ہندو فرنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھا ہے اور ان سے کہا ہیکہ وہ مندر کی تعمیر کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کردیں لیکن فرنٹ کو اس مکتوب کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ راشٹرا وادی شیوسینا سربراہ نے کہا کہ فرنٹ نے اس مسئلہ پر صدر کانگریس سونیا گاندھی یا سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بشمول کسی بھی سیاستداں یا پارٹی سے رجوع نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کے کیس کا حوالہ دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم رام مندر کی تعمیر کو بہرصورت انجام دیں گے۔ ہمارے لئے کوئی قانون نہیں ہے۔ رام سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے۔ ہمارے پاس مندر بنانے کیلئے بھگوان رام کا اجازت نامہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT