رام مندر کی تعمیر کا جلد آغاز‘ عدالت پر بھروسہ نہیں‘ ویدانتی

بہرائچ 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رام مندر تحریک کے سینئر لیڈر و بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے مسئلہ پر اب عدالت کے فیصلے کا مزید انتظار نہیں کیا جائیگا ۔ 6 ڈسمبر سے قبل رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا ۔ انہوں نے بہرائچ پہونچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میںرام مندر تعمیر کرنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کیا جائیگا ۔ انہیں عدالت پر بھروسہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری اب مندر کی تعمیر کیلئے عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT