Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیر کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی : گری راج

رام مندر کی تعمیر کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی : گری راج

ناؤڑہ (بہار )۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ عوام چاہتے ہیں کہ حکومت اور عدالت رام مندر کی تعمیر کا راستہ نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ملک کے عوام کی عین خواہش ہے اور ان کے عقیدہ کا مسئلہ ہے ۔ کوئی طاقت ہندوؤں کے عقیدے کو ناکام نہیں کرسکتی ۔ سوامی پرماہنس نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے مندر بنانے کے وعدے کو پورا نہیں کیا تو وہ خودکشی کرلیں گے ۔ سوامی پرماہنس ایودھیا میں تپسوی مندر کے مہنت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ /5 ڈسمبر تک مندر کی تعمیر کا اعلان ہوجانا چاہئیے ۔ ورنہ وہ /6 ڈسمبر سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کریں اور اپنی جان دیدیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT