Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیر کیلئے بھاگوت کے بیان کا خیرمقدم

رام مندر کی تعمیر کیلئے بھاگوت کے بیان کا خیرمقدم

تنازعہ کا مستقل خاتمہ کردینے شیوسینا کا مشورہ
ممبئی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس ریمارک کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی رام مندر کی تعمیر دیکھنا چاہتے ہیں اور کہاکہ انھیں تعمیر کے آغاز کیلئے قطعی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔ شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں آج کہا گیا کہ ہم اس مسئلہ پر موہن بھاگوت کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انھیں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے تاریخ کا بھی اعلان کرنا چاہئے تاکہ یہ تنازعہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے۔ بصورت دیگر سینکڑوں افراد کی قربانیاں رائیگاں ہوجائیں گی جنھوں نے رام مندر تحریک میں اپنا خون بہادیا تھا۔ اخبار میں تحریر کیا گیا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے وزیراعظم نریندر مودی میں حوصلہ اور جرأت ہے۔ اگر وہ یہ مسئلہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں تو ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ این ڈی اے کی حلیف جماعت شیوسینا نے کہاکہ اس تنازعہ کو مزید جاری رکھنا نہیں چاہئے اور اسے اب ختم کردینا ہوگا اور اس مسئلہ پر جن لوگوں نے اپنا خون بہایا ہے وہ رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT