Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / رام مندر کی تعمیر کے اعلان پر اعتراض

رام مندر کی تعمیر کے اعلان پر اعتراض

راجگیر، 17اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل یو (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے شراب پر پا بندی قانون کی سخت دفعات کے تعلق سے ہورہی نکتہ چینی کے پیش نظر آج اس قانون پر غور کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نافذ شراب بندی قانون کے ضابطے اگر سخت ہیں تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن اسے ختم نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر کمار نے جے ڈی یو کے یہاں اتوار کو شروع ہوئے دو روزہ قومی کونسل کے اجلاس کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ریاست کے عوام کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے شراب بندی قانون نافذ کیا ہے ۔ اگر اس قانون کے ضوابط زیادہ سخت ہیں تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن اس قانون کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا اور نہ ہی اسے ختم کیا جائے گا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT