Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / رام ناتھ کووندکا بہار کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف

رام ناتھ کووندکا بہار کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف

پٹنہ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے سابق رکن اور دلت لیڈر رام ناتھ کووند نے آج بہار کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ کارگذار چیف جسٹس پٹنہ ہائیکورٹ اقبال احمد انصاری نے کووند کو حلف دلایا۔ وہ بہار کے 36 ویں گورنر ہوں گے۔ راج بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر نتیش کمار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں نے نتیش کمار سے پوچھا گیا کہ نئے گورنر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے تو انہوں نے کہا کہ میں ریاست میں ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT