Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / رام نومی ریالی کے دوران تصادم 5 پولیس ملازمین زخمی

رام نومی ریالی کے دوران تصادم 5 پولیس ملازمین زخمی

کولکتہ ۔ /25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رام نومی ریالی کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم بھڑک اٹھنے کے بعد مغربی بنگال کے ضلع پرولیا میں 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مرتبہ کے آفیسر بھی شامل ہیں ۔ رام نومی جلوس کے مسئلہ پر دو گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ اس سلسلے میں بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکمراں پارٹی ترنمول کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی نے ریاست کے مختلف علاقوں میں رام نومی کا جشن منایا اور جلوس نکالے ۔ زعفرانی پارٹی نے اس طرح کے جلوسوں کو بنگال کے ہندوؤں میں اتحاد پیدا کرنے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ۔ وی ایچ پی کے کارکنوں کو مہلک ہتھیاروں کیساتھ جلوس میں دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT