Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / رام نومی شوبھا یاترا کے راستے کا معائنہ

رام نومی شوبھا یاترا کے راستے کا معائنہ

کمشنر پولیس ‘ کمشنر بلدیہ و دیگر عہدیداروں کا تفصیلی دورہ
حیدرآباد ۔ /22 مارچ (سیاست نیوز) سری رام نومی شوبھا یاترا کے پیش نظر کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ہمراہ مرکزی جلوس کے راستے کا معائنہ کیا ۔ کمشنر پولیس نے ایک خصوصی بس میں اپنے ماتحتوں کے ساتھ منگل ہاٹ کے علاقے سیتارام باغ سے اپنے معائنے کا آغاز کیا اور بیگم بازار چھتری ‘ افضل گنج اور دیگر مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے شوبھا یاترا کیلئے کئے گئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سٹی پولیس سربراہ نے جلوس کے راستے پر نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس عہدیداراوں کو اس یاترا کو پرامن بنانے کی ہدایت دی ۔ انجنی کمار نے شوبھا یاترا کا انعقاد کرنے والے ذمہ دار کے علاوہ مائتری کمیٹی کے ارکان بعض مسجد کمیٹی کے ارکان سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس تہوار کے موقعہ پر امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں کمشنر پولیس نے ایک خطاب میں کہا کہ شہر حیدرآباد کو ملک کا سب میں بہترین شہر قرار دیا گیا ہے اور ایک سروے کمپنی کی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر یا ریاست کی ترقی کیلئے امن و امان کی برقراری ضروری ہے اور شہر حیدرآباد گنگاجمنی تہذیب کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ /26 مارچ کو منعقد ہونے والے رام نومی شوبھا یاترا کا آغاز منگل ہاٹ سے ہوگا اور اختتام ہنومان وائم شالہ کوٹھی پر اختتام عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT