Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / رام نومی کے موقع پر پولیس کے سکیورٹی انتظامات

رام نومی کے موقع پر پولیس کے سکیورٹی انتظامات

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) آئندہ ہفتے سری رام نومی تہوار اور اس موقع پر مرکزی جلوس کے پیش نظر پولیس نے دونوں شہروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ اِس ضمن میں کل کمشنر پولیس مسٹر انجنی کمار اپنے ماتحت عہدیداروں کے ہمراہ رام نومی جلوس کے راستوں کا معائنہ کریں گے۔ منگل ہاٹ سیتارام باغ سے شروع ہونے والی شوبھا یاترا شاہ عنایت گنج، بیگم بازار چھتری، سدی عنبر بازار، گولی گوڑہ سے گزرتے ہوئے کوٹھی پر اختتام کو پہونچے گی۔ کمشنر پولیس نے یاترا آرگنائزرس کے علاوہ جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس و عہدیداروں اور مائتری کمیٹی کے ارکان کو سیتارام باغ پلے گراؤنڈ میں کل طلب کیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر ایم مہندر ریڈی کی جانب سے وشوا ہندو پریشد کی سری رام رتھ یاترا کی اجازت کو مسترد کرنے کے خلاف وی ایچ پی نے ہائیکورٹ میں ایک رٹ درخواست داخل کی ہے۔ سکریٹری وی ایچ پی جی گل ریڈی نے درخواست میں پولیس پر الزام عائد کیاکہ اُنھیں دستوری حق ہونے کے باوجود بھی رام رتھ یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رٹ درخواست میں عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ 23 مارچ تا 2 اپریل رام رتھ یاترا نکالنے اجازت دی جائے۔ سابق میں پولیس نے رتھ یاترا نکالے جانے پر فرقہ وارانہ ماحول کشیدہ ہونے کی وجوہات پر وی ایچ پی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT