Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / رام نومی کے موقع پر ہندو تنظیموں کی شوبھا یاترا کا انعقاد

رام نومی کے موقع پر ہندو تنظیموں کی شوبھا یاترا کا انعقاد

حیدرآباد 8 اپریل (سیاست نیوز )رام نومی کے موقع پر ہندو بنیاد پرست تنظیموں کی جانب سے شوبھا یاترا ریالی نکالی گئی جس میں سادھوی سرسوتی نے تقریر میں زہر افشانی کی ۔بد نام زمانہ کارپوریٹر راجہ سنگھ نے کا انعقاد کیا ۔ یاترا کا آغاز دھول پیٹ کے رانی ایونتی بائی کمیونٹی ہال سے ہوا اور یہ ریالی پرانا پُل ،جمعرات بازار، بیگم بازار ،گولی گوڑہ چمن سے سلطان بازار ہنومان ویشم شالہ پر اختتام کو پہنچی۔ یاترا کے دوران سنگھ پریوار کارکنوں نے اشتعال انگیز نعرہ بازی کی جبکہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی سرسوتی نے بیگم بازار چھتری کے قریب تقریر میں اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنایا اور فرقہ وارانہ ماحول کو گرمانے کی کوشش کی گئی۔ یاترا کے موقع پر سٹی پولیس نے سکیوریٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے ۔ سنگھ پریوار کے کارکن کے ہاتھوں اور گاڑیوں پر بھگوا پرچم لگا کر رام مندر کی تعمیر سے متعلق نعرہ بازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

TOPPOPULARRECENT